حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوۂ خیبر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا کہ فَوَاللّٰهِ لَأَنْ يَهْدِيَ اللّٰهُ بِكَ رَجُلًا وَاحِدًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ يَكُوْنَ لَكَ حُمْرُ النَّعَمِ۔ اللہ کی قسم ! اگر تمہارے ذریعہ ایک شخص کو بھی ہدایت مل جائے تو یہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ (صحیح البخاری، کتاب المغازی، باب غزوۃ خیبر حدیث نمبر: ٤٢١٠) مزید پڑھیں: عورتوں سے حسن سلوک