حضرت عثمان بن عفان رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو ہر روز صبح و شام کو بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ یعنی میں اُس اللہ کے نام کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہ خوب سننے والا اورجاننے والا ہے، تین بار پڑھے اور اسے کوئی چیز نقصان پہنچا دے۔ (ترمذي، كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم،. باب ما جاء في الدعاء إذا أصبح وإذا أمسى،حدیث۳۳۸۸) مزید پڑھیں: کامل ترین مومن کی تعریف