خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اَور طالب علم عزیزم عبداللہ اسارے بن جعفر (Abdullah Asare Bin Jaffar) نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ یکم اکتوبر ۲۰۲۳ء کو قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا اوردو سال، ایک ماہ اور ۱۴؍ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ مورخہ ۱۴؍نومبر کو مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب نے بطور استاد ان سے آخری سبق سنا۔ یہ بچہ مکرم عبد الرشید صاحب آفNurnberg، جرمنی کا بیٹا اور مولوی شریف بن جعفر استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کا بھتیجا ہے۔ عزیزم وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے۔ مدرسۃ الحفظ کے آغاز یکم مارچ ۲۰۰۵ءسے اب تک اس ادارے سے ۹۸؍طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق گھانا، برکینا فاسو، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، لائبیریا، ٹوگو، بینن، گیمبیا اور پاکستان سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد۴۰؍ہے۔ (رپورٹ:حا فظ مبشر احمد جاوید۔ مبلغ سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا) ٭…٭…٭