مچھلی دنیا بھر میں انسانوں کی سمندری غذائی ضروریات پورا کرنے کےلیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔مچھلیوں کاشکار یا افزائش تفریح طبع یامحظوظ ہونے کے لیے بھی کی جاتی ہے۔ مچھلی مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں میں صدیوں سے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ مختلف قسم کی مچھلی تیار کرنے کے لیے مصالحہ کے اجزا ثابت سر خ مرچ گول ۳۰دانے سرخ مرچ پاؤڈر ۲۰چمچ سونف ۲چمچ زیرہ سفید ۱۵چمچ ہلدی ۱۰چمچ نمک ۱۰چمچ بڑی الائچی ۱۰دانے چھوٹی الائچی ۱۵دانے دارچینی ثابت ۸ٹکڑے جاوِتری ۲دانے جائفل ۲دانے بادیا ن کے پھول ۱۰عدد خشک دھنیا ۱۵چمچ ہینگ آدھ چمچ اجوائن ۸چمچ ٹاٹری آدھ چمچ تیز پات ۱۰پتے لونگ ۱۵دانے مچھلی پکا نے کے اجزا مچھلی رَہو ایک کلو پیاز باریک کٹے ہوئے ۳عدد ادرک لہسن کا پیسٹ ۴چمچ تیار شدہ مصالحہ ۵چمچ نمک حسب ضرور ت تیل ۲کپ لیموں کاجوس ۳چمچ آٹا یابیسن ۴چمچ باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ۲عددبڑا سائز ان تما م مصالحہ جات کو ساس پین میں بھون کر بلینڈ کرلیں اور تیز پات ،لونگ ،سرخ مرچ ،نمک ،ہلدی،بادیان کے پھول اور ٹاٹری مکس کرکے صاف جار میں محفوظ کرلیں۔ گارنش کے لیے دھنیا پودینہ کٹا ہوا ۶چمچ سبز مرچ باریک کٹی ہوئی ۲چمچ لیموں سلائس ۲عدد ادر ک باریک کٹی ہوئی ۲چمچ ترکیب ۴عددلیموں کا رَس،اجوائن اور آٹا ملا کر مچھلی کو لگاکر آدھ گھنٹہ رکھ کر اچھی طرح مل کر دھولیں اور چھلنی میں رکھ کربقیہ پانی نکلنے دیں ۔ایک سیدھی کڑاہی میں ۲پیالی تیل ڈالیں اور پیازاورادرک لہسن کاپیسٹ ڈال کر بادامی ہونے تک مزید بھونیں۔ پھر نمک، تیار شدہ مچھلی مصالحہ اور پانی کا چھینٹادے کر ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھون لیں اور ٹماٹر ڈالیں۔ پھر مچھلی کے ٹکڑے ایک ایک کرکے کڑاہی میں پھیلادیں اور پانچ منٹ ڈھک کر رکھ دیں۔پھر بہت احتیاط سے ایک ایک ٹکڑے کو پلٹ دیں پھر اتنی دیر رکھیں کہ پانی خشک ہوجائے اور تیل نکل آئے ۔مچھلی کے سالن میں چمچ نہیں چلاتے بلکہ کڑاہی کو کپڑے سے پکڑ کر ہلاتے ہیں۔مچھلی کا مصالحہ بھنا بھنا ہوتا ہے دوسرے سالن کی طرح پتلا نہیں ہوتا ۔پک جانے پرایک ڈش میں نکالیں اور دھنیا پودینہ، سبز مرچ،لیموں سلائس اور ادرک کے ساتھ پیش کریں۔ اس مصالحے سے مندرجہ ذیل مچھلی تیار کی جاسکتی ہے۔ فرائی مچھلی مچھلی کے بڑے سائز کےچار ٹکڑے کرواکر مندرجہ بالا طریقے پر دھونے اور خشک کرنے کے بعد ۲چمچ تیل میں ۶چمچ مصالحہ لگاکر ۲گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور پھر کھلے تیل میں تل لیں۔ فنگر چپس مچھلی اس میں بھی مندرجہ بالا طریقہ استعمال کریں لیکن مچھلی کانٹے کےبغیر فنگرچپس کی صورت میں کٹی ہو۔ تکہ مچھلی مچھلی کے ۲بڑے ٹکڑ ے مندرجہ بالا طریق پر مچھلی دھو کر مصالحہ لگائیں اور تکہ کی طرح کوئلوں پر تکہ بنالیں۔ مچھلی کڑاہی مچھلی کو مندرجہ بالا طریق پر دھولیں او رمصالحہ لگا کر تل لیں۔گریوی بنائیں اور املی کا پانی ۵گلاس ڈال کرمچھلی ڈال کرپکائیں اور سجالیں۔ (طیبہ طاہرہ )