https://youtu.be/M2ZEbCLy5SE?si=sBQYPKT1aiRjHf8R&t=1187 کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے سورۃ الناس کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ یاد کریں: بامحاورہ ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ تُو کہہ دے کہ میں انسانوں کے ربّ کی پناہ مانگتا ہوں۔ انسانوں کے بادشاہ کی۔ انسانوں کے معبود کی۔ بکثرت وسوسے پیدا کرنے والے کے شرّ سے، جو وسوسہ ڈال کر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ وہ جو انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ (خواہ) وہ جنوں میں سے ہو (یعنی بڑے لوگوں میں سے) یا عوام الناس میں سے۔ روز مرّہ دعائیں غُفۡرَانَکَ رَبَّنَا وَاِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ(البقرۃ:286) ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اور تیری ہی طرف (ہمیں) لوٹنا ہے۔ اربعین اطفال (چالیس آسان حدیثیں) حدیث نمبر4: اِحْفَظْ لِسَانَكَ ترجمہ: تُو اپنی زبان کی حفاظت کر اردو الہام حضرت مسیح موعودؑ کَشتیاں چلتی ہیں تا ہوں کُشتیاں ( تذکرہ صفحہ 586) قصیدہ مع ترجمہ شعر نمبر 22 حَتَّى انْثَنٰى بَرٌّ كَمِثْلِ حَدِيْقَةٍ عَذْبِ الْمَوَارِدِ مُثْمِرِ الْأَغْصَانٖ ترجمہ: یہاں تک کہ خشک زمین اُس باغ کی مانند ہو گئی جس کے چشمے شیریں ہیں اور جس کی ڈالیاں پھل دار ہیں۔