https://youtu.be/wgWshHPR27w اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل انڈونیشیا میں اس سال کے سالانہ ورزشی مقابلہ جات نہایت کامیابی اور خوش اسلوبی سے منعقد ہوئے۔ یہ مقابلے یکم تا ۲۴؍ستمبر ۲۰۲۵ء کے دوران اکیس دن تک جاری رہے جن میں جامعہ کے تمام طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ یہ سالانہ مقابلہ جات طلبہ میں باہمی تعلق، نظم و ضبط اور دوستانہ مسابقت کے جذبہ کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے گئے۔ مقابلوں میں ۱۲؍مختلف کھیلیں شامل تھیں جن میں فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، تیراکی، دوڑ، ریلے ریس، Calisthenics، مِنی سوکر، ٹاکرا، میراتھن، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔ ان مقابلہ جات نے طلبہ میں اتحاد، ٹیم ورک اور محنت کے جذبہ کو پروان چڑھایا اور ان کی ورزشی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ٹرافیاں، تمغے اور اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ مولانا معصوم احمد شاہد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ انڈونیشیا نے اپنی تقریر میں تمام طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت جامعہ میں اخوت، نظم و ضبط اور صحت مند سرگرمیوں کی روح کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔ اللہ تعالیٰ جامعہ احمدیہ انڈونیشیا کے طلبہ کو علم و عمل کے ساتھ جسمانی صحت میں بھی برکت سے نوازےاور انہیں خدمت دین کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:احسان قمر الزمان۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جرمنی میں ۷۷ویں ’فرینکفرٹ انٹرنیشنل بک فیئر‘میں جماعت احمدیہ کی شرکت