https://youtu.be/QmRUZtrazB8 اللہ تعالیٰ کے فضل سے مدرسۃالحفظ گھانا کے سالانہ ورزشی مقابلہ جات امسال ۱۷و۲۴؍اکتوبر کو منعقد ہوئے۔ افتتاحی تقریب ۱۷؍اکتوبر بروز جمعۃالمبارک صبح ۱۱؍بجے جامعۃالمبشرین کے ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر مکرم حافظ لبیب عبداللہ صاحب استاد جامعۃالمبشرین نے بھی شرکت کی۔ تلاوت قرآنِ کریم اور نظم کے بعد مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب ناظم اعلیٰ سپورٹس ریلی نے رپورٹ پیش کی۔ بعدازاں مہمان خصوصی نے طلبہ کو چند نصائح کیں اور دعا کروائی جس کے بعد گروپ فوٹوز ہوئیں۔ ورزشی ریلی کے دوران مجموعی طور پر ۶؍انفرادی اور ۳؍اجتماعی مقابلے جامعہ کے ہال اور میدان میں منعقد ہوئے۔ انفرادی مقابلہ جات میں ۱۰۰؍میٹر دوڑ، ۱۰۰؍میٹر الٹ دوڑ، ۱۰۰؍میٹر بوری دوڑ، ۵۰؍میٹر لیمن و سپون دوڑ، ثابت قدمی اور ٹیبل ٹینس شامل تھے۔ جبکہ اجتماعی مقابلوں میں فٹ بال، رسہ کشی اور ریلے ریس شامل تھے۔ اس سال طلبہ کی دلچسپی کے لیے ٹیبل ٹینس کو پہلی مرتبہ پروگرام میں شامل کیا گیا۔ مورخہ ۲۴؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عصر فٹ بال کا میچ منعقد ہوا جو نہایت دلچسپ اور جوش و خروش سے بھرپور تھا۔ سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز عزیزم انسومانے مانے (Anssumane Mane) از گنی بساؤ نے حاصل کیا۔ الحمدللہ، اس سال کے ورزشی مقابلہ جات نے طلبہ میں تعاون، نظم و ضبط، جسمانی صحت اور ٹیم ورک کے جذبات کو مزید مضبوط کیا۔ اللہ تعالیٰ ان سرگرمیوں کے باعث طلبہ کی جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں میں برکت عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید۔ مبلغ سلسلہ وانچارج مدرسۃ الحفظ گھانا) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ اٹلی کے ایک وفد کی ویٹیکن سٹی میں کارڈینل جارج جیکب کوواکاد سے ملاقات