حضرت خالد بن ولیدؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی اُحِبُّ أنْ أ كوْنَ خَيْرَ النَّاسِ کہ میں چاہتا ہوں کہ بہترین انسان بن جاؤں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: خَیْرُالنَّاسِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاس۔ فكُنْ نَافِعًا لَهُمْ۔یعنی لوگوں میں بہتر وہ ہے جو انسانوں کو نفع پہنچاتا ہے۔پس تُو بھی ان کے لیے نفع مندبن جا۔ (کنزالعمال، کتاب المواعظ والرقائق، باب خطب النبی ومواعظه، حدیث نمبر۴۴۱۵۴) مزید پڑھیں: انسان کی عمر کے مختلف مراحل میں اللہ تعالیٰ کے انعامات