۳۱؍ اکتوبر جمعۃ المبارک کو صبح کے وقت فضا میں خنکی موجود تھی تاہم آسمان صاف ہونے کی وجہ سے دھوپ دن بھرچمکتی رہی۔ اتوار کو بھی صبح کے وقت کافی خنکی تھی، ہوا بند اور آسمان صاف تھا۔ سارا دن سورج اپنی کرنیں بکھیرتا رہا۔ شام کے وقت موسم خوشگوار رہا کیونکہ ہوا کی وجہ سے خنکی بن گئی۔ یہ ہفتہ بھی مجموعی طور پر ایک جیسا تھا۔ یعنی صبح اور شام کے وقت خنک تھا۔ خنکی اب آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہے، آسمان صاف ہونے سے اور بادلوں کی غیر موجودگی میں موسم خشک رہا۔ ہلکی ٹھنڈی ہوا دن بھر چلتی تھی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھ جاتی تھی اور دن بھر دھوپ اور گرمی براجمان رہتی۔ سوموار کو اچانک تیز اور ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ سردی کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری ہے۔ لوگوں نے سویٹر اور جیکٹیں وغیرہ پہننا شروع کردی ہیں۔ تاہم موسم خشک ہونے کی وجہ سے دھوپ ہوتی ہے جس سے ٹھنڈا موسم خوشگوار ہوجاتا ہے۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۵؍ اور کم سے کم ۱۲؍ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔(ابو سدید)