https://youtu.be/sAEVl1uo_N0 اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کو مورخہ ۵و۶؍ستمبر ۲۰۲۵ء بروز جمعۃالمبارک و ہفتہ ملک بھر کی ۹۲؍جماعتوں میں بیک وقت جلسہ ہائے سیرۃ النبیﷺ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک ان بابرکت جلسوں میں آنحضورﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کی گئیں جن میں بالخصوص آنحضرتﷺ کی شان اقدس، آپؐ کا مقام خاتم النبیین اور حضرت امام مہدیؑ کا عشق رسولؐ جیسے موضوعات شامل تھے۔ ان جلسوں میں ہزاروں احمدی احباب و خواتین نے شمولیت کی جبکہ سینکڑوں غیراز جماعت مہمان بھی شریک ہوئے۔ بعض مقامات پر غیر از جماعت احباب نے بیعت کی سعادت بھی حاصل کی۔ فالحمدللہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی معنوں میں رسول کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے اور آپؐ کی محبت و اطاعت میں زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کے زیر انتظام آن لائن تبلیغی اجلاس کا انعقاد