اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ اٹلی کا سالانہ ریفریشر کورس مورخہ ۴؍اکتوبر ۲۰۲۵ء کو نماز ظہر سے شروع ہو کر ۵؍اکتوبر کی نماز ظہر تک بیت التوحید میں منعقد ہوا۔ اس بابرکت پروگرام میں نیشنل اور مقامی عاملہ کے اراکین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ الحمدللہ، امسال جماعت احمدیہ اٹلی کا نظام AMJS پورٹل پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اس نئے نظام کے حوالے سے ایک مفصل پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ کورس کے پروگرام کو مختلف اجلاسوں اور پینل اجلاسز میں تقسیم کیا گیا۔ جن میں مختلف شعبہ جات(جنرل سیکرٹری، تبلیغ، تربیت، تعلیم، مال، وقف نو، امور عامہ، اشاعت، ضیافت اور جائیداد وغیرہ)کے سیکرٹریان نے اپنی ذمہ داریوں، اہداف، طریق کار اور رپورٹنگ کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت اٹلی میں الحمدللہ ۹؍مقامی جماعتیں قائم ہیں۔ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں نیشنل اور مقامی عاملہ میں کئی نئے اراکین، خصوصاً نوجوان خدام شامل ہوئے ہیں جو جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنے تجربہ کار ساتھیوں سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ریفریشر کورس کے اختتام پر حاضرین نے اجتماعی دعا کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض کو مزید خلوص، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گے۔ اس پروگرام میں ۳۰؍افراد نے شرکت کی۔ (رپورٹ: عطاءالواسع طارق۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)