عینک ایک عینک والا عینکیں بیچ رہا تھا۔ اس سے ایک شخص نے پوچھا: تم ساری عینکیں کتنے میں بیچو گے؟ عینک والے نے جواب دیا: میں ابھی اتنا بے وقوف نہیں ہوا۔ اگر میں نے ساری عینکیں ابھی بیچ دیں تو سارا دن کیا بیچوں گا؟ کیک ایک بچہ اسکول سے پڑھ کر واپس آیا تو اُس کی ایک آنکھ سوجی ہوئی تھی۔ ماں کے پوچھنے پر اُس نے بتایا:ماں مجھے ایک لڑکے نے مکا مارا ہے۔ ماں نے یہ سن کر کہا: بیٹا لڑنا جھگڑنا بری بات ہے۔ اگر اس نے غلطی کی بھی ہے تو تمہیں اسے برائی سے بدلہ دینے کی بجائے اچھائی سے بدلہ دینا چاہیے تھا۔ ایسا کرو تم کل اس کے لیے کیک لے جانا۔ دوسرے روز جب بچہ اسکول سے واپس آیا تو اس کی دوسری آنکھ بھی سوجی ہوئی تھی۔ ماں نے حیرت سے پوچھا: آج کیا ہو گیا بیٹا ؟ اب وہ ایک اور کیک مانگ رہا ہے۔ بچے نے روتے ہوئے کہا۔ فون سَلُّو میاں بیمار ہو گئے تو ڈاکٹر صاحب اسٹیتھوسکوپ سے اس کےسینے کا معائنہ کر رہے تھے۔ سلو میاں نے معصومیت سے پو چھا۔ ڈاکٹر صاحب ! کیا آپ میرے جراثیم کو فون کر رہے ہیں ؟ فریکوئنسی ایک ریڈیو پر دو اسٹیشن اکٹھے بول رہے تھے۔ ایک پروگرام کو کنگ کا تھا جبکہ دوسرا آلودگی کے بارے میں لگا ہوا تھا۔ تو آواز کچھ اس طرح آ رہی تھی۔ آج کل فضا میں گوشت کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ سب سے پہلے گوشت کو ڈیزل میں تلیں اس کے بعد مرچیں کوٹ کر دھوئیں میں ملائیں۔ چولہا جلا کر صرف پرانی گاڑیوں سے نکلا ہو ا تازہ آئل استعمال کریں پھر ان سب چیزوں کو تلیں۔ آلودگی سے بھی زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑی تیار ہے۔ کچرے میں بیٹھ کر پٹرول کے ساتھ تناول فرمائیں۔ تول ایک آدمی (پرچون کی دکان والے سے): دس روپے کا دیسی گھی دینا۔ دکاندار نے تھوڑ اسا گھی اس کے ہاتھ پر لگا دیا۔ آدمی (ہاتھ چاٹ کر ) : ہاں ٹھیک ہے تول دو۔ فرنگی ایک آدمی سے سیکیورٹی گارڈ کے لیے انٹرویو میں پوچھا گیا، کیا آپ کو انگلش آتی ہے؟ امید وار نے تحمل سے پوچھا: کیا بات ہے جناب ! کیا چور ولایت سے آنے ہیں؟