https://youtu.be/uDZKw6_RFu4 فارمولا وَن ریسنگ:۲۷؍اکتوبرکو منعقد ہونے والی میکسیکن گراں پری برطانیہ کے McLarenگاڑی چلانے والے Lando Norrisنے جیت لی۔ انہوں نے ۴.۳۰۴؍کلومیٹر ٹریک کے ۷۱ چکروں پرمشتمل ریس ایک گھنٹہ۳۷؍منٹ اور ۵۸؍سیکنڈ میں مکمل کی۔ فیراری کے Charles Leclercنے دوسری جبکہ Red Bullکے ڈچ ڈرائیور Max Verstappen نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس کامیابی کے ساتھLando Norris رواں سیزن میں ڈرائیورزکی درجہ بندی میں ۳۵۷؍پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپرآگئے جبکہ آسٹریلیا کے Oscar Piastri ایک پوائنٹ کم ۳۵۶؍کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کرکٹ:پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز۱۔۱سے برابرکردی۔پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں۳۳۳؍رنزبنانے میں کامیاب ہوئی جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے ۴۰۴؍رنزبنائے۔مہمان ٹیم نے آخری دووکٹوں پرقیمتی ۱۶۹؍رنزکااضافہ کیا۔پاکستان کی بیٹنگ اپنی دوسری باری میں بری طرح ناکام ہوئی اور صرف۱۳۸؍رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔کھیل کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے ۶۸؍رنزکا ہدف بآسانی حاصل کرلیا۔ Keshav Maharaj نے میچ میں نووکٹیں اور ۳۰؍رنز بنائے۔ سیریزکے بہترین کھلاڑی Senuran Muthusamy قرارپائے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین تین ایک روزہ میچزکی سیریز میزبان آسٹریلیا نے ۲۔۱؍سے جیت لی۔پرتھ میں کھیلاگیا پہلا میچ بارش سے متاثر رہا۔بھارت نے ۲۶؍اوورزمیں ۱۳۶؍رنزبنائے اور آسٹریلیا نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔دوسرامیچ ایڈیلیڈ میں ہوا جس میں بھارتی ٹیم مقررہ ۵۰؍اوورزمیں۲۶۴؍رنزبناسکی،آسٹریلیا نے ٹارگٹ آٹھ وکٹیں کھوکرپوراکیا۔سڈنی میں ہونے والے آخری مقابلے میں آسٹریلوی ٹیم ۲۳۵؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔ہدف کے تعاقب میں بھارت نے تجربہ کارجوڑی روہت شرما کی شاندار سینچری اور ویرات کوہلی کےذمہ دارانہ ۷۴؍رنزکی بدولت نووکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔سابق کپتان روہت شرما۲۰۲؍رنزکے ساتھ سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ سکواش: فلاڈیلفیا میں ہونے والی یو ایس اوپن سکواش چیمپئن شپ میں مصرکے Mostafa Asal نے مردوں جبکہ ان کی ہم وطن Hania El-Hammamy نے خواتین کا ٹائیٹل جیت لیا۔فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ایک اورورلڈ چیمپئن مصطفیٰ عسل نے نیوزی لینڈ کے Paul Coll کو تین گیمز میں شکست دے کر دوسری مرتبہ یوایس اوپن کے فاتح ہونے کااعزازحاصل کیا۔ ویمنزٹائیٹل جیتنے والی حانیہ الحمامی نے فائنل میں اپنی ہم وطن امینہ عارفی کوایک سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭