اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے مقررہ پروگرام کے مطابق مورخہ ۸؍اگست ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک ملک بھر کی ۲۱؍جماعتوں میں بیک وقت تحریک جدید کے موضوع پر سیمینارز منعقد ہوئے۔ ان تمام پروگراموں میں مرکز کی طرف سے نمائندگان نے شرکت کی۔ سیمینارز میں تحریک جدید کی اغراض و مقاصد، ہماری زندگیوں پر اس کے اثرات، وقفِ زندگی کی اہمیت و برکات اور تحریک جدید کے مطالبات (مثلاً وراثت کی تقسیم وغیرہ) پر تقاریر پیش کی گئیں۔ اسی طرح وقف جدید کے مقاصد پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ جہاں مرکزی نمائندگان نے شرکت کی وہاں انہوں نے احمدی احباب سے اُن کے گھروں میں ملاقاتیں بھی کیں، خصوصاً ایسے احباب سے جو باقاعدگی سے مسجد نہیں آتے۔ انہیں نماز باجماعت کی اہمیت اور مسجد سے تعلق مضبوط کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ اللہ تعالیٰ تمام احبابِ جماعت کو تحریک جدید کے مقاصد کو سمجھنے اور اِس کے مطالبات کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: بینن (Benin) میں تقریب امدادیتیم طلبہ میں جماعت کی شرکت