پوری دنیا میں ایسے مریضان جو اپنے علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنی توفیق کے مطابق ان کی مدد کر رہی ہے۔ ایسے نادار اور مستحقین مریضان کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہے۔ جو مخلصین جماعت خدمت خلق کے اس کار خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنی اپنی جماعتوں میں امداد نادار مریضان کی مد میں ادائیگی کرکے اللہ کی رضا حاصل کریں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء (ایڈیشنل وکیل المال اسلام آباد (یوکے)