https://youtu.be/epDvBAUO8fc محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میلبرن ویسٹ، آسٹریلیا کومورخہ ۲۰؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر مجلس) نے جلسہ سیرت النبیﷺ کی اہمیت کو احباب جماعت کے سامنے بیان کیا۔ بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بچوں سے حسن سلوک‘‘ از عزیزم ارکان بشیر، ’’آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عائلی زندگی‘‘ از مکرم نعیم اللہ باجوہ صاحب اور ’’آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا تبلیغ کے ليے جوش‘‘ از مکرم وسیم سہیل صاحب۔ ان تقاریر کے بعد ناصرات الاحمدیہ کے ایک گروپ نے ترانہ پیش کیا۔ جلسہ کی اختتامی تقریر خاکسار نے ’’آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق الٰہی‘‘ کے موضوع پر پیش کی۔ جلسہ کی کُل حاضری۲۱۵؍رہی۔الحمدللہ تقریب آمین:نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد دو اطفال عزیزم لقمان نعیم باجوہ ابن مکرم حافظ وقاص نعیم باجوہ صاحب اور عزیزم اذلان مہدی ابن مکرم محبوب احمد سلمان صاحب کی تقریب آمین منعقد ہوئی۔ خاکسار نے دونوں بچوں سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا۔ دعا کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ (رپورٹ:عاطف احمد زاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)