اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں ماہ ستمبر کے دوران سواحیلی نظم، عربی نظم اور سواحیلی تقریر کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ حسب پروگرام تینوں گروپس (امانت، شجاعت اور شفقت) نے اپنے اپنے چنیدہ طلبہ کو مقابلہ جات کے لیے تیار کیا۔ نیز دیگر طلبہ نے بھی ان مقابلہ جات میں بڑی دلجمعی کے ساتھ حصہ لیا۔ اساتذہ جامعہ نے بطور منصف ان مقابلہ جات کی نگرانی کی۔ مقابلوں کے نتائج درج ذیل ہیں۔ نمبر شمارمقابلہاولدومفاتح گروپ۱سواحیلی نظماسماعیل پیمبےابو صدیق پیمبےشفقت۲عربی نظمعبدالرحمٰن رونڈواسماعیل پیمبےشفقت۳سواحیلی تقریراسماعیل پیمبےشریف نمیھاسیشفقت اللہ تعالیٰ منتظمین اور شاملین کو اپنے فضلوں سے نوازے۔ آمین (رپورٹ:عابد محمود بھٹی۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭