اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ لیسوتھو کو ماسیرو ریجن میں مورخہ ۲۸؍ستمبر۲۰۲۵ء کو مسجد بیت المہدی تھا با بوسیو (Thaba Bosiu) میں صبح گیارہ بجے جلسہ سیرت النبی ﷺ منعقدکرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، نظم اور قصیدہ حضرت مسیح موعودؑ سے ہوا۔ بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں:’’رسول کریم ﷺ کا خواتین سے حسن سلوک‘‘ از مکرم ناپو عمر اینٹیدی صاحب، ’’رسول کریم ﷺ کی بچوں سے شفقت‘‘ از مکرم عمانوائیل عیسیٰ صاحب، ’’رسول اللہﷺ کا دشمنوں سے حسن سلوک‘‘ از مکرم ذیشان حمید ذوالکفل صاحب اور ’’رحمۃللعالمینﷺ کی صفات کاملہ اور بحیثیت حکمران‘‘ از خاکسار(مبلغ سلسلہ لیسوتھو)۔ احباب جماعت کی سہولت کے لیے جلسہ کے پروگرام کا انگریزی اور مقامی زبان سسوتھو میں بھی ترجمہ کیا گیا۔ اس بابرکت جلسہ میں مجموعی طور پر ۵۱؍افراد نے شرکت کی جن میں ۱۵؍مہمان بھی شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر نمازِ ظہرو عصر باجماعت ادا کی گئیں جن کے بعد تمام شرکاء کی ظہرانے سے تواضع کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آنحضرتﷺ کی سیرتِ طیبہ کو سمجھنے اور اُس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:محمد احسان نور۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ہالینڈ میں بین المذاہب تقریب میں جماعت احمدیہ کی شرکت