https://youtu.be/LWyNo5e-Qjw اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۴؍اکتوبر ۲۰۲۵ء کو برطانیہ کی جماعت ماسک ایسٹ کو جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ مکرم عطاء المومن زاہد صاحب مربی سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ یوکے نے ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم-بنی نوع انسان کے ليے باعث رحمت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی اور بعدازاں حاضرین کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ اختتامی دعا کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ آخر میں شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ یہ جلسہ نہایت بابرکت اور ایمان افروز رہا۔ اس موقع پر قرآن کریم کا سٹال بھی لگایا گیا جس میں شاملین نے کافی دلچسپی دکھائی۔جلسے میں خواتین و حضرات کی کُل حاضری ۱۲۵؍رہی جس میں غیر از جماعت احباب بھی شامل تھے۔ (رپورٹ:احمد طاہر۔ صدر جماعت ماسک ایسٹ) مزید پڑھیں: گنی بساؤ میں اطفال الاحمدیہ و ناصرات الاحمدیہ کی تربیتی کلاسز کا انعقاد