اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ لائبیریا کو ستمبر۲۰۲۵ء میں ربیع الاول کی مناسبت سے ملک کی ۱۱؍کاؤنٹیوں میں کُل ۳۶؍جلسہ ہائے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کامیاب انعقاد کی توفیق ملی۔ ان بابرکت جلسوں میں ۵۰؍جماعتوں سے کُل ایک ہزار ۹۲۴؍احباب شامل ہوئے۔ مبلغین و معلمین سلسلہ کے علاوہ اطفال و ناصرات نے بھی آنحضرتﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پرایمان افروز تقاریر کیں۔ ان تقاریر کے موضوعات میں تعلق باللہ، بچوں سے شفقت، ہمسایوں کی خبر گیری، غریبوں سے حسن سلوک اور عورتوں سے حسن معاشرت شامل تھے۔ ان جلسوں میں تقاریر کی مجموعی تعداد ۱۱۸؍رہی جبکہ ۱۶۶؍غیر از جماعت احباب نے بھی شرکت کی۔ حاضری کے اعتبار سے نمایاں جلسے منروویا (Monrovia)، ٹب مین برگ (Tubmanburg) گوں (Gohn) اور بیںوونوے (Gbeivonwea) جماعتوں میں منعقد ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک اللہ تعالیٰ ہمیں اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ : فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ) مزید پڑھیں: آئیوری کوسٹ میں ماہ ربیع الاوّل کے دوران جماعتی مساعی