https://youtu.be/SgEuNsjVFfw مکرم وقارالحق صاحب مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آئیوری کوسٹ کے ۱۹؍ریجنز کی کُل ۱۱۰؍سے زائد جماعتوں میں دوران ماہ (ربیع الاوّل) ۱۱۰؍سے زائد خطبات جمعہ کے موضوع پر سیرت النبیﷺ دیے گئے۔ جبکہ ۱۵۰؍سے زائد جلسہ جات سیرت النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر کی ۱۱۰؍سے زائد جماعتوں میں نماز فجر اور مغرب کے بعد اندازاً۲۲۰؍سے زائد دروس کا اہتمام کیا گیا۔ ۱۸؍بک سٹالز کا مختلف مقامات پر اہتمام کیا گیا جن میں قرآن کریم کے ساتھ ساتھ سیرت النبیﷺ کے موضوع پر فرانسیسی و عربی کتب برائے فروخت تھیں۔ جبکہ مختلف مقامات پر سیرت النبیﷺ کے موضوع پر سرکاری و مقامی افسران کو کتب تحفۃً بھی دی گئیں۔ ان تمام پروگرامز سے ایک محتاط اندازے کے مطابق ۱۰؍ہزار سے زائدافراد مستفیض ہوئے۔ آئیوری کوسٹ میں ۹؍مختلف مقامات کے ریڈیوز پر مرکزی طور پر جماعتی آن لائن ریڈیوwww.ahmadiyya.ciکے ذریعے ایک گھنٹہ دورانیہ کا پروگرام نشر کیا جاتا ہے۔ دوران ماہ ربیع الاول ان تمام ریڈیوز پر مسلسل سیرت النبیﷺ کے حوالے سے بزبان فرانسیسی و جولا (Djoula) پروگرامز نشر کیے جاتے رہے۔ جبکہ دیگر ۱۳؍مقامات پربھی ریڈیوز کے ذریعہ پروگرامز نشر کیے گئے جن کے سننے والوں کی تعداد اندازاً ۲۵؍ہزار کے قریب بنتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان پروگرامز کے نفع رساں نتائج پیدا فرمائے اور سیرت النبیﷺ پر عمل کرتے ہوئے دنیا کو امن کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے نیز ہمیں اپنی زندگیوں میں عملی طور پر سیرت النبیﷺ کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۹۷ویں طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن