https://youtu.be/xO9BuI9X0j8 امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ ۱۷؍اکتوبر ۲۰۲۵ء کے اختتام پر مسجد مہدی، ربوہ میں زخمی ہونے والے خدام کے لیے دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: گذشتہ خطبے میں مَیں نے ربوہ کی مسجد میں حملے کا ذکر کیا تھا۔ جو احمدی خدام زخمی ہیں ان کے لیے دعا بھی کریں۔ اللہ تعالیٰ سب کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہر پیچیدگی سے بھی بچائے۔ جو اس قسم کے حادثات ہوتے ہیں ان کے اثرات بعض دفعہ بعد میں بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ اس وقت تین خدام زیادہ زخمی ہیں اور اس وجہ سے ہسپتال میں ابھی داخل ہیں اور باقی جو پانچ تھے ان کو علاج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ لیکن بہرحال ابھی زخم جو ہیں ان کو heal ہوتے وقت لگے گا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے اور آئندہ افراد جماعت کو ہر شر سے، ہر نقصان سے ہر جگہ بچائے۔