https://youtu.be/Q0tmBf9k4w4?si=OAK6nO0mKeUkmuEc&t=2643 بہت کچھ سُن لیا مریض: میرے دونوں کان بند ہیں، کچھ سنائی نہیں دیتا۔ ڈاکٹر: آپ کی عمرکتنی ہے؟ مریض: 70 سال ڈاکٹر: آپ نے اس عمر تک بہت کچھ سن لیا ہے، وہی کافی ہے۔ دُم ایک آدمی پڑوسی کے لڑکے سے۔ تم نے پھر میرے کتے کو ہاتھ لگایا، آئندہ تم نے اُس کی ٹانگ کو ہاتھ لگایا تو میں تمہاری ٹانگ توڑ دوں گا۔ تم نے اس کے سر پر ہاتھ لگایا تو میں تمہارا سرتوڑ دوں گا اور اگر تم نے … لڑکا: بس بس میں اس کی دُم پر ہاتھ لگا لیا کروں گا۔ غروب استاد: اگر تم مغرب کی طرف جاؤ تو کیا ہوگا؟ اسد: ہوگا کیا سر! میں غروب ہو جاؤں گا۔ فکرِبال علی: تمہارے بال کیوں گر رہے ہیں؟ صابر: فکر سے۔ علی: فکر بھلا کس بات کی ہے؟ صابر: بال گرنے کی۔ فرمائش کنجوس (مہمان سے ): ٹھنڈا لیں گے یا گرم؟ مہمان: دونوں لے آئیے۔ کنجوس اپنی بیگم سے: پانی کا ایک گلاس فریزر سے لے آؤ اور ایک گلاس گیز رسے لے آؤ۔ خواب سلیم: مجھے میرے والد نے ایک ہزار روپے دیے ہیں۔ کلیم: تب تو میرے پانچ سوروپے واپس کر دو۔ سلیم: یار ایک منٹ، پہلے خواب تو پورا سُن لو۔ ارجنٹ نل ٹھیک کرنے والے ایک سرکاری ملازم نے ایک دروازے پر دستک دی اور پوچھا: کیا یہ سیٹھ نذیر صاحب کا گھر انہ ہے؟ اندر سے ایک شخص نےجواب دیا: نہیں، انہیں یہ مکان چھوڑے پورے تین ماہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری اہلکار: ایک تو ارجنٹ بلاتے ہیں اور اوپر سے مکان چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔