https://youtu.be/Ise-V3gKJaw ٹینس: چین میں ہونے والا شنگھائی ماسٹرزٹورنامنٹ عالمی درجہ بندی میں ۲۰۴؍نمبرکے کھلاڑی Valentin Vacherotنے جیت کرسب کو حیران کردیا۔مناکو سے تعلق رکھنے والے Vacherot اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰ کے فائنل میں پہنچنے والے تاریخ کے سب سے کم رینکنگ والے کھلاڑی بھی بنے ۔انہوں نے سیمی فائنل میںچوبیس Grand Slams جیتنے والے سربیاکے نوواک جوکووچ کو شکست دی۔ فائنل میں ویلنٹن واشیروکا مقابلہ اپنے کزن، فرانس کے Arthur Rinderknechسے ہواجس میں انہوں نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد باقی دوسیٹ ۶۔۳؍کے اسکورسے جیت کرکیریئرکا پہلا اےٹی پی ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ ویمنزکرکٹ ورلڈکپ: خواتین کے ایک روزہ عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کے خلاف تاریخ ساز فتح حاصل کی۔ ریاست آندھراپردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ۳۳۰؍رنزبنائے۔ Smriti Mandhanaنے ۸۰؍اور Pratika Rawalنے ۷۵؍ رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے Annabel Sutherland نے۴۰؍رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کپتانAlyssa Healyنےلاجواب بلےبازی کرتے ہوئے ۱۴۲؍رنزبنائے اور اپنی ٹیم کوکامیابی دلوائی۔ ایک روزہ ویمنزکرکٹ کی تاریخ کایہ سب سے بڑا ہدف ہے جس کا کامیابی سے تعاقب کیا گیا۔دیگرمقابلوں میں انگلینڈنے سری لنکا کو۸۹؍رنزسے ہرایا، جنوبی افریقہ نے بھارت اوربنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی۔پاکستان کو اپنے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ۱۰۷؍رنزسے شکست کاسامناکرناپڑا۔نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو ۱۰۰؍رنزسے ہراکرٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔ بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دومیچزکی ٹیسٹ سیریز میں میزبان بھارت نے دو،صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔ احمدآباد میں ہونے والے پہلے مقابلہ میں بھارت نے ایک اننگز اور ۱۴۰؍رنزکے واضح فرق سے فتح سمیٹی۔ اس میچ میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے ۱۰۰؍ Dhruv Jurel نے ۱۲۵؍اوررویندرا جادیجا نے ناٹ آؤٹ ۱۰۴؍رنز بنائے۔ دہلی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے۵۱۸؍رنزپانچ وکٹ پراننگزختم کرنے کا اعلان کیا۔ اوپنر Yashasvi Jaiswal نے ۱۷۵؍جبکہ کپتان Shubman Gill نے ناقابل ِ شکست ۱۲۹؍رنزبنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ۲۴۸؍رنز بناسکی۔ فالوآن کے بعد دوسری باری میں مہمان ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے ۳۹۰؍رنزبنائے جس میں جان کیمبل کے ۱۱۵؍اور شے ہوپ کے ۱۰۳؍رنزشامل تھے۔ کھیل کے آخری روزبھارت نے ۱۲۱؍رنزکا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پرپوراکیا۔کلدیپ یادیو میچ میں آٹھ وکٹیں لے کر پلیئرآف دی میچ قرارپائے جبکہ رویندراجادیجا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭