(منظوم کلام حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ) ہیں بادہ مست بادہ آشامِ احمدیتچلتا ہے دور مینا ؤ جامِ احمدیت تشنہ لبوں کی خاطر ہر سمت گھومتے ہیںتھامے ہوئے سبوئے گلفامِ احمدیت خدامِ احمدیت، خدامِ احمدیت جب دہریت کے دم سے مسموم تھیں فضائیںپھوٹی تھیں جابجا جب اِلحاد کی وبائیں تب آیا اک منادی۔ اور ہر طرف صدا دیآؤ کہ اِن کی زد سے اِسلام کو بچائیں زور دُعا دکھائیں، خدامِ احمدیت پھر باغ مصطفیؐ کا دھیان آیا ذُوالمِنَن کوسینچا پھر آنسوؤں سے احمد نے اِس چمن کو آہوں کا تھا بلاوا پھولوں کی اَنجمن کواور کھینچ لائے نالے مرغانِ خوش لحن کو لوٹ آئے پھر وطن کو، خدامِ احمدیت چمکا پھر آسمان مشرق پہ نامِ احمدؑمغرب میں جگمگایا ماہ تمامِ احمدؑ وہم و گماں سے بالا عالی مقامِ احمدؑہم ہیں غلامِ خاک پائے غلامِ احمدؑ مرغان دامِ احمدؑ، خدامِ احمدیت (کلام طاہر، ایڈیشن ۲۰۰۴ء صفحہ۱۳۔۱۴) مزید پڑھیں: نام محمدؐ، کام مکرم، صلّی اللہ علیہ وسلّم