درخواست دعا عبدالسمیع قریشی اجمیری صاحب حال مقیم جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار دل کے عارضہ کی وجہ سے بیمار ہے۔ احباب جماعت سے صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ سانحہ ارتحال مکرم شیخ معراج صاحب جماعت احمدیہ ہلدی پدا، ضلع بالاسور،اڈیشاء، انڈیا کا ۳ اور ۴؍اکتوبر ۲۰۲۵ء کی درمیانی رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون مرحوم جماعت احمدیہ ہلدی پدا کے ابتدائی پہلے صدر رہ چکے ہیں۔ مورخہ ۴؍اکتوبر ۲۰۲۵ءکو شام پانچ بجے نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد تدفین عمل میں آئی۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے ساتھ مغفرت و رحمت کا سلوک فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین اعلان ولادت نفیس احمد کاہلوں صاحب (جماعت Ash، یوکے) تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ ۳۰؍جولائی ۲۰۲۵ء کو خاکسار کے بیٹے عزیزم ارسلان احمد کاہلوں کو دوسری بیٹی سے نوازا ہے۔ بیٹی کا نام ‘عشوہ ارسلان’ رکھا ہے۔ نو مولود، الطاف احمد اولکھ صاحب (جماعت بورڈن، یوکے) کی نواسی ہے۔ حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت بچی کو وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہونے کی منظوری عطا فرمائی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو نیک اور خادمۂ دین بنائے اور ماں باپ کو احسن رنگ میں تربیت کرنے کی توفیق دے۔ نیز خلیفہ وقت کے ہر حکم کی تعمیل کرنے کی توفیق دے۔آمین اعلان نکاح سید محمود احمد شاہ صاحب آف یوکے تحریر کرتے ہیں کہ سید اقبال احمد ناصر صاحب اور ان کی اہلیہ فرزانہ اقبال صاحبہ آف پیس ولیج کینیڈا کے بیٹےمکرم سید مبشر اعزاز صاحب کا نکاح عزیزہ شازمہ خالد صاحبہ بنت خالد پرویز صاحب کے ساتھ ۱۴؍اگست ۲۰۲۵ء کو النصرت کمپلکس میں پڑھایا گیا۔ حق مہر مبلغ پانچ ہزار کینیڈین ڈالر مقرر ہوا۔ دلہا، سید اعجاز احمد شاہ صاحب انسپکٹر بیت المال واقف زندگی کا پوتا جبکہ دلہن، عبدالمجید صاحب مرحوم کی نواسی ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آمین ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: اطلاعات واعلانات