مکرم اسماعیل کشوما صاحب رکن ہیومینٹی فرسٹ کینیا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیومینٹی فرسٹ کینیا کو اپنے ہم وطنوں کی متعدد اور متنوع خدمات کی توفیق مل رہی ہے۔ تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں مختلف خدمات بجا لانے کے ساتھ ساتھ ہیومینٹی فرسٹ کینیا مختلف چلڈرن ہاؤسز میں مقیم بچوں اور جیلوں میں قید اسیران کوکھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء مہیا کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔ مورخہ ۳۱؍اگست ۲۰۲۵ء کو ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے اپنے پروگرام ‘‘آرفن کیئر’’کے تحت ٹاویٹا کاؤنٹی میںNaimah Saleh Orphans and Rescue Centerکا دورہ کیا اور وہاں مقیم ۴۰؍بچوں کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل پیکٹس دیے جس پر چلڈرن ہوم کی انتظامیہ نے ہیومینٹی فرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کار خیر میں ہیومینٹی فرسٹ کے ۷؍رضاکاران نے حصہ لیا۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء اسی طرح مورخہ ۸؍ستمبر کو ہیومینٹی فرسٹ کینیا نے ووئی(Voi) ریجن کے Mwatungeگاؤں میں ایک اونٹ ذبح کر کے ۸۱۱؍افراد میں گوشت تقسیم کیا جن میں ۶۹؍احباب جماعت اور ۵۵؍غیر از جماعت شامل تھے۔ علاوہ ازیں گریس چلڈرن ہوم مٹاٹے کے ۱۵۹؍بچوں، ووئی پرزن (جیل) کے ۲۵۷؍اور Wundanyi Prisonکے ۲۷۱؍قیدیوں کو بھی گوشت دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ ہیومینٹی فرسٹ کینیا کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ کینیا کی سالانہ نیشنل تربیتی کلاس، اٹھارھویں نیشنل سالانہ اجتماع ۲۰۲۵ء اور مجلس شوریٰ کا با برکت انعقاد