اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سولومون آئی لینڈز کو ہونیارا (Honiara) میں واقع مشن ہاؤس میں مورخہ ۲۱؍ستمبر ۲۰۲۵ء بروز اتوار جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں مکرم عاطف عارف صاحب مربی سلسلہ نے آنحضرتﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ مکرم عبدالغفور صاحب صدر جماعت سولومون آئی لینڈز نے تبلیغ کی اہمیت پر تقریر کی۔ مکرم امتیاز احمد نوید صاحب مبلغ سلسلہ نے اپنی اختتامی تقریر میں آنحضورﷺکی پیشگوئیوں خصوصاً امام مہدی ؑکی آمد کا ذکر کیا اور احمدیوں کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ جلسہ کے آخر میں سوال و جواب کی ایک نشست ہوئی جس میں احباب جماعت کے سوالات کے جواب مبلغین کرام نے دیے۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد سب شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ اس بابرکت جلسے میں ۶۵؍مقامی احمدیوں نے شرکت کی۔الحمدللہ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ سولومون آئی لینڈز کو مزید برکات اور ترقی عطا فرمائے اور اسلام احمدیت کا پیغام پھیلانے کی توفیق دے۔ آمین (رپورٹ:ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: نائیجیریا میں ’مرزا غلام قادر شہید آئی ٹی ریسرچ لیب اینڈ سینٹر‘ کی تیسری تقریب گریجوایشن