اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ لندن ساؤتھ، کینیڈا کو مورخہ ۲۰؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو ‘Doors Open London’ پروگرام میں اسلام احمدیت کا تعارف پیش کرنے کی سعادت ملی۔ یہ پروگرام اونٹاریو، کینیڈا کی حکومت ہر سال ۲۰و۲۱؍ستمبر کو منعقد کرتی ہے جس کا مقصد شہر لندن کی ثقافتی جگہوں کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اس موقع پر شہر کے باسی مختلف مقامات کا دورہ کرسکتے ہیں۔ مسجد بیت الرشید بھی شہر کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔ چنانچہ جماعت نے اس موقع کو تبلیغ اسلام و احمدیت کے لیے مؤثر طور پر استعمال کیا۔ دوپہر دو بجے سے شام سات بجے تک مختلف عقائد اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ۳۰؍مہمانوں نے مسجد کا دورہ کیا۔ مہمانوں کو اسلام احمدیت کی بنیادی تعلیمات، عبادت کا نظام اور خصوصاً حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت سے آگاہ کیا گیا۔ اس دوران چالیس سے زائد افراد سے دوستانہ ماحول میں تفصیلی گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ رخصت کے وقت انہیں جماعتی پیغام پر مشتمل پرنٹڈ قلم اور ‘محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں’ کا بیج بطور تحفہ پیش کیا گیا جس سے تمام مہمان نہایت خوش اور متاثر ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ان مساعی کو قبول فرمائے اور ان کے بہترین نتائج عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ وان ایسٹ ریجن، ٹورانٹو، کینیڈا کے اجتماع کا انعقاد