حضرت انس بن مالکؓ روایت کرتے ہیں کہ معاذ بن جبلؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کوئی شخص ایسا نہیں جو صدق دل سے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اور مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ کی گواہی دے مگر اللہ تعالیٰ اسے آگ پر حرام کردے۔ میں نے کہا یا رسول اللہؐ! کیا اس بات سے لوگوں کو باخبر نہ کر دوں تاکہ وہ خوش ہوجائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اگر تم یہ خبر سناؤ گے) تو لوگ اس پر بھروسہ کر بیٹھیں گے (اور عمل چھوڑ دیں گے)۔ (صحیح البخاری، کتاب العلم باب من خص بالعلم قومًا دون قوم … حدیث ۱۲۸) مزید پڑھیں: نماز کی اہمیت