https://youtu.be/cmjnOFL7wvs اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کے ساتھ جماعت احمدیہ یوکے کا جلسہ سالانہ مورخہ ۲۵تا ۲۷؍جولائی ۲۰۲۵ء کو کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس بابرکت موقع سے فیضیاب ہونے کے لیے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ ملک بھر کی جماعتوں میں جلسہ کی نشریاتی پروگرام دکھانے کا اہتمام کیا گیا جبکہ چھ جماعتوں کو جلسہ گاہ کے ساتھ براہِ راست ورچوئل کنکشن کی سعادت حاصل ہوئی۔ تینوں ایام میں بڑی جماعتوں میں دُور دراز سے آنے والے احباب کے لیے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا گیا۔ جلسہ کے اجلاسات دیکھنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر تربیتی نشستیں اور غیر از جماعت احباب کے ساتھ سوال و جواب کے پروگرامز بھی منعقد ہوئے۔ نو مبائعین اور معزز مہمانوں کو جلسہ میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا۔ بروز اتوار عالمی بیعت کے موقع پر تمام جماعتی مراکز میں احباب کو جمع ہونے کی تحریک کی گئی تاکہ وہ اس بابرکت موقع میں شریک ہوسکیں۔ ان تینوں دنوں کے دوران ہزاروں احمدی احباب نے مساجد، جماعتی سنٹرز اور گھروں میں جلسہ کی کارروائی سے براہِ راست فیض پایا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں میں شامل ہوئے۔ کئی صد نو مبائعین نے جلسہ دیکھنے کی سعادت حاصل کی جن میں سے متعدد افراد کو پہلی بار عالمی بیعت میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔ اس کے علاوہ کئی صد غیراز جماعت احباب نے بھی جلسہ دیکھا اور بعض نے اس بابرکت موقع پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں:پیروچک ضلع سیالکوٹ میں انتہا پسندوں کی احمدیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں