https://youtu.be/k8CKNQQ277k اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے زیر انتظام ماہ جولائی کے دوران ملک بھر میں داعیان الیٰ اللہ کے لیے ریفریشر کورسز منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ ریفریشر کورسز مقامی جماعتوں کی سہولت کے مطابق مختلف تاریخوں میں ایک روزہ سے لے کر سات روزہ دورانیے تک جاری رہے۔ ان کورسز میں اختلافی مسائل مثلاً حضرت عیسیٰؑ کی وفات، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ختم نبوت کی حقیقت، امتی نبی کے آنے کا امکان، حضرت امام مہدی و مسیح موعود کے ظہور اور صداقت جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی دلائل پیش کیے گئے۔ اسی طرح حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات کے مطالعہ اور مخالفین کے اعتراضات کے مدلل جواب بھی شامل تھے۔ الحمدللہ یہ ریفریشر کورسز ملک بھر کی ۶۹؍جماعتوں میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے جن میں کل ایک ہزار ۱۲۱؍افراد شامل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کو تبلیغ اسلام احمدیت کے میدان میں مزید ترقی سے نوازے۔ آمین (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭