حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میرے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ محبوب اور روزِ قیامت مجھ سے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے ہیں، اور میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ قابل نفرت اور روز قیامت مجھ سے دور بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلااحتیاط بولنے والے، زبان دراز اور تکبر کرنے والے ’’الْمُتَفَيْهِقُونَ‘‘ ہیں، صحابہؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم نے الثَّرْثَارُونَ (باتونی) اور الْمُتَشَدِّقُونَ (بلااحتیاط بولنے والے) کو تو جان لیا لیکن الْمُتَفَيْهِقُونَ کون لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا: تکبر کرنے والے۔ (ترمذی كتاب البر والصلة عن رسول اللهﷺ باب مَا جَاءَ فِي مَعَالِي الأَخْلاَقِ حدیث نمبر۲۰۱۸) مزید پڑھیں: وفات یافتہ والدین کی خدمت