محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کو ملک بھر کے تمام اضلاع میں اجتماعات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان اجتماعات میں صدرمجلس خدام الاحمدیہ مکرم محمد مورث کمارا صاحب مبلغ سلسلہ اور نیشنل عاملہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ سال کے آغاز میں شعبہ تعلیم کے تحت مجلس اطفال الاحمدیہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کا علیحدہ علیحدہ نصاب تیار کر کے بھجوایا گیا۔ ضلعی مجالس کو نیشنل عاملہ کی جانب سے اجتماعات کی تواریخ دی گئیں۔ مقامی سطح پر ناظمین، قائدین اور لوکل مشنریز نے اطفال و خدام کی تیاری کروائی۔ بعض اضلاع نے مارچ پاسٹ، عیادت مریضان، شجر کاری، وقارِعمل اور سیر کے پروگرام بھی رکھے۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اطفال و خدام کو انعامات دیے گئے۔ ضلعی اجتماعات کے انعقاد کی تواریخ اور حاضری حسبِ ذیل ہیں: نمبر ضلع تاریخ حاضری۱ ویسٹرن اربن ۲۵ و ۲۶؍ اپریل ۳۰۰۲ ویسٹرن رورل ۲۶ و ۲۷؍ اپریل ۱۵۶۳ پورٹ لوکو ۳ و ۴؍مئی ۹۳۴ بمبالی ۱۷ و ۱۸؍ مئی ۱۶۱۵ بو ۲۴ و ۲۵؍ مئی ۲۱۰۶ بونتھ ۳۱؍مئی و یکم جون ۵۲۷ کیلاہوں ۷ و ۸ جون ۱۳۹۸ کینیما ۱۳ و ۱۴؍ جون ۱۹۳۹ ٹونکولی لی ۲۳ و ۲۴؍ جون ۱۱۷۱۰ کرینے ۲۸ و ۲۹؍ جون ۱۳۱۱ میامبا ۳۰ و ۳۱؍ جون ۷۱۱۲ کامبیا ۱۳؍ستمبر ۲۰۵ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ ان اجتماعات کے لیے نیشنل مجلس کی جانب سے کسی قسم کی مالی معاونت فراہم نہیں کی گئی۔ ضلعی مجالس نے تمام اخراجات خود برداشت کیے۔ اللہ تعالیٰ ان بابرکت اجتماعات کے نیک نتائج ظاہر فرمائے اور تمام خدام کو اپنی عملی زندگیاں خلافت احمدیہ سے وفاداری اور دینی خدمت کے جذبے سے مزین کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین (رپورٹ:ذیشان محمود۔ نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون) ٭…٭…٭