https://youtu.be/VPjgdPv_3oc اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعۃالمبشرین نائیجیریا میں نئے تعلیمی سال کےآغاز پر مجلس ارشاد کو مورخہ ۷؍ستمبر ۲۰۲۵ء بروز اتوار جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک جلسہ کی صدارت مکرم حافظ مصلح الدین صاحب نگران مدرسۃ الحفظ نے کی۔ کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم، نظم اور عربی قصیدہ سے ہوا۔ صدر مجلس نے افتتاحی کلمات کے ساتھ آنحضرتﷺ کی مبارک ہستی کے ذکر اور آپؐ پر درود و سلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پہلی تقریر آخری سال کے طالب علم بادموس مسرور احمد نے ’’آنحضرت ﷺ مبلغین کے لیے نمونہ‘‘کے موضوع پر کی۔ دوسری تقریر ’’آنحضرتﷺ کی صداقت کا لازوال ثبوت، آپؐ کے معجزات‘‘ کے موضوع پر مکرم ذیشان ظفر اللہ صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے کی۔ پرنسپل صاحب جامعۃ المبشرین نے تمام حاضرین اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جلسہ سیرت النبیﷺ منانے کے اصل مقصد کی طرف توجہ دلائی۔ پروگرام کے اختتام پر صدر مجلس نے تقاریر میں سے چیدہ چیدہ نکات دہرائے اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور نبی کریمﷺ کی اطاعت کے مضمون کو بیان کیا۔ اجتماعی دعاکے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا اور شاملین کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ (رپورٹ : سید اطہر محمود۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)