اللہ تعالیٰ کے فضل سے حسبِ روایت اس سال بھی مجلس انصاراللہ سکاٹ لینڈ ریجن کو ایک اور کامیاب ’بیکن آف پیس‘ چیریٹی واک کے انعقاد کی توفیق ملی۔ یہ واک ۷؍ستمبر ۲۰۲۵ء بروز اتوار گلاسگو کے خوبصورت Kelvingrove پارک میں منعقد ہوئی جہاں ۱۵۰؍مرد، خواتین اور بچے، سیاسی نمائندے، پولیس، فلاحی ادارے اور مقامی سکاٹش احباب شامل ہوئے۔ اجتماعی دُعا کے بعد Mr. Martin Rhodes MP of Glasgow North نے صبح ساڑھے دس بجے واک کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس پروگرام کی تشہیر کےليے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کو مؤثر طور پر استعمال کیا گیا جس کے ذریعے یہ پیغام پورے ملک میں ہزاروں افراد تک پہنچا۔ اس سے قبل ۳۱؍اگست کو مسجد بیت الرحمٰن، گلاسگو میں ایک خصوصی چیریٹی ڈنر بھی منعقد ہوا جہاں آٹھ ہزار پاؤنڈ سے زائد کے عطیات کے وعدے ریکارڈ کيے گئے۔ اس چیریٹی واک کی رپورٹ اور تصاویر سکاٹ لینڈ کے تین اخبارات میں آن لائن شائع ہوئیں جن کے ہزاروں قاری ہیں۔ اس کے علاوہ مہمانوں نے سوشل میڈیا پر بھی اس واک کا خصوصی تذکرہ کیا۔ اب تک اس واک کے ذریعے تقریباً ۱۵؍ہزار پاؤنڈ کے عطیات جمع ہوچکے ہیں اور سال کے اختتام تک ۲۰؍ہزار پاؤنڈ کا ہدف مقرر ہے۔ جمع ہونے والے عطیات براہِ راست فلاحی اداروں کو دیے جائیں گے جن میںMacmillan Cancer Support, CHAS (Children’s Hospices Across Scotland), Beatson Cancer Charity, Glasgow Children’s Hospital Charity, Crossbasket House, Humanity First UK, Afghan Women Empowering Futures, Masroor Eye Institute اور Ibrox Primary School Glasgow شامل ہیں۔ واک کے بعد شرکاء کی ظہرانہ سے تواضع کی گئی۔ اختتامی اجلاس دوپہر بارہ بجے مسجد بیت الرحمٰن میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے شروع ہوا۔ اس موقع پر مکرم Ahmad Owusu-Konadu صاحب چیئرمین ’بیکن آف پیس‘ سکاٹ لینڈ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دنیا بھر میں جاری مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی، خصوصاً برکینافاسو میں مسرور ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن اور Water for Life پراجیکٹس کا ذکر شامل ہے۔ بعد ازاں درج ذیل شخصیات نے مختصراً اظہار خیال کیا: Julie Price, Glasgow Children’s Hospital Charity Katie Maciver, Beatson Cancer Support, Glasgow •Alison Thewliss, former MP for Glasgow Central •Inspector Iain Sibbald of Police Scotland •Bailie Marie Garrity, representative of the Lord Provost of Glasgow اس موقع پر جماعت احمدیہ سکاٹ لینڈ کو لارڈ پرووسٹ کی جانب سے گلاسگو شہر کےقیام کے ۸۵۰؍سال مکمل ہونے پر خصوصی شیلڈ دی گئی جسے مکرم ڈاکٹر عبدالحئی صاحب ریجنل امیر سکاٹ لینڈ نے وصول کیا اور پھر آپ نے مختصر سی تقریر کی۔ مکرم وسیم گورایہ صاحب ناظم اعلیٰ مجلس انصاراللہ سکاٹ لینڈ نے اختتامی تقریر میں تمام مہمانان، سیاستدانوں، منتظمین، عطیات دینے والوں اور فلاحی اداروں کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا جن کی مدد سے یہ واک کامیاب ہوئی۔ ان شاءاللہ، سال کے اختتام پر ایک چیک پیش کی جانے کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں جمع شدہ عطیات مختلف فلاحی اداروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ (رپورٹ:ارشد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کے بتیسویں سالانہ اجتماع ۲۰۲۵ء کا بابرکت و کامیاب انعقاد