حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سناکہ مَیں نے اپنے صحابہ کے اختلاف کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے سوال کیا تو اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) !تیرے صحابہ کا میرے نزدیک ایسا مرتبہ ہے جیسے آسمان میں ستارے ہیں۔ بعض بعض سے روشن تر ہیں لیکن نور ہر ایک میں موجود ہے۔ پس جس نے تیرے کسی صحابی کی پیروی کی میرے نزدیک وہ ہدایت یافتہ ہو گا۔ (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ جلد ۱۱ صفحہ ۱۶۲-۱۶۳ کتاب المناقب باب مناقب الصحابہؓ حدیث ۶۰۱۸ مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ بیروت ۲۰۰۱ء) مزید پڑھیں: طائف کے محاصرہ سے واپسی کا واقعہ