برف دو بے وقوف بازار سے گزر رہے تھے۔ راستے میں برف کی ایجنسی کا بور ڈلکھا ہوا د یکھ کر ٹھہر گئے۔ پہلا: کیا وجہ ہے برف کے لفظ کو موٹا کر کے لکھا ہے؟ اور باقی حروف چھوٹے ہیں۔ دوسرا : بھائی برف پگھلنے والی چیز ہے اس لیے۔ دھیان ایک خاتون رانگ سائیڈ پر گاڑی چلا رہی تھیں۔ان کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی۔خاتون غصے کے عالم میں گاڑی سے باہر نکلیں اور چیخ کر بولیں : تم لوگ کس طرح گاڑیاں چلاتے ہو؟ نجانے تمہارا دھیان کس طرف رہتا ہے ۔ صبح سے یہ چوتھی گاڑی ہے جو سامنے سےمیری گاڑی سے ٹکرائی ہے ۔ گدھا نعیم: فہیم سے اپنے بال دیکھو جیسے گھاس اُگی ہوئی ہو۔ فہیم: میں اسی لیے سوچ رہا ہوں کہ میرے پاس گدھا کیوں کھڑا ہے؟ شیشی عقیل دکاندار سے: مجھے ایک خالی شیشی چاہیے۔ دکاندار: خالی شیشی تو ایک روپے میں ملے گی، اُس میں کچھ چیز ڈلوالو تو شیشی مفت ملے گی۔ عقیل : اچھا تو اس میں پانی ڈال کر دے دیں۔ پھونک جانوروں کا ڈاکٹر : یہ دوا ایک پائپ میں ڈال کر گھوڑے کے منہ میں رکھ دینا اور پھر زورسے پھونک مار دینا۔ تھوڑی دیر بعد وہ شخص روتا ہوا ڈاکٹر کے پاس پہنچا اور کہنے لگا کہ ڈاکٹر صاحب گھوڑے نے پہلے پھونک ماردی۔ چاند کی زمین کا سودا تین بے وقوف بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔ پہلا: میں نے یہ ساری دنیا خرید لی ہے۔ دوسرا: میں نے چاند کی پوری دنیا خرید لی ہے۔ تیسرا: محلےوالےٹھیک کہتےہیں کہ تم دونوں بےوقوف ہو۔ جب میں نے بیچی ہی نہیں تو تم دونوں نے خرید کیسے لی ؟ شکایت یا بخار ڈاکٹر نے مریض سے پوچھا: کہیے جناب ، آپ کو کیا شکایت ہے؟ مریض نے ناراض ہو کر جواب دیا: جناب مجھے شکایت نہیں بخار ہے۔