نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں اعلان ولادت منصوراحمد کوکب صاحب جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بیٹے عزیزم قیس احمد کوکب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ ۱۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء کوبیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیٹے کا نام ’’فائز‘‘ عطا فرمایا ہے۔ بچہ وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ نومولود، چودھری فاروق احمد ہنجرا صاحب کا نواسہ اور خاکسار کا پوتا اور چودھری مسعود احمد سوہاوی مرحوم کا پڑپوتا ہے۔ احباب جماعت سے نومولود کی صحت وتندرستی اور خادمِ دین ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ ٭…٭…٭