حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ لوگ ایک جنازہ لے کر گزرے۔ وہاں بیٹھے ہوئے صحابہ نے ان کی تعریف کی۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: واجب ہو گئی۔ پھر ایک اور جنازہ گزرا، لوگوں نے اس کی برائی کی۔ حضورﷺنے فرمایا : واجب ہو گئی۔ حضرت عمرؓ نے جو پاس بیٹھے ہوئے تھے عرض کیا: حضور کیا واجب ہوگئی؟ آپؐ نے فرمایا جس کی تم نے تعریف کی اس کے لیے جنت واجب ہو گئی اور جس کی تم نے برائی کی اس کے لیے دوزخ واجب ہو گئی۔ تم زمین پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو یعنی نیکی اور بدی میں تمیز کی تم لوگوں کو توفیق دی گئی ہے۔ (بخاری کتاب الجنائز باب ثناء الناس علی المیت حدیث نمبر۱۳۶۷) مزید پڑھیں: مومن کی صفات