اللہ تعالیٰ کے فضل سے قیادت تبلیغ مجلس انصار اللہ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مورخہ ۳۰؍اگست بروز ہفتہ مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں ایک تبلیغی نشست اور مجلس سوال و جواب کا انعقاد کیا گیا۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شامل ہوئے۔ شاملین کو مسجد بیت الہدیٰ کا دورہ بھی کروایا گیا۔ انہوں نے نہایت شوق سے بک سٹال اور قرآن کریم کی نمائش بھی دیکھی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مکرم عبدالجمیل مبشر صاحب صدر مجلس انصار اللہ آسٹریلیا نے جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف پیش کیا۔ بعدازاں ایم ٹی اے آسٹریلیا کی تیار کردہ جماعت کے بارے میں ایک تعارفی ویڈیو دکھائی گئی جس میں عالمی امن کے قیام کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات میں سے کچھ حصے پیش کيے گئے۔ مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا نے جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف پیش کیا۔ پھر سوال وجواب کا سلسلہ شروع ہوا اور احباب نے مختلف سوالات پوچھے جن کے جواب مکرم امیر صاحب نے دیے۔ آخر پر مکرم امیر صاحب نے اختتامی دعا کروائی اور مہمانوں کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ ایم ٹی اے نے کچھ معزز مہمانوں کے انٹرویو بھی کيے جس میں مہمانوں نے اپنے تاثرات بیان کيے۔ اس تقریب میں ۷۹؍مہمان شریک ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ:ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: برازیل کے صوبوں Pará اور Espirito Santos کے بعض شہروں کا تبلیغی دورہ