https://youtu.be/6BXwOYxoCiM اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے مجلس اطفال الاحمدیہ نائیجیریا کو ۳ تا۱۰؍اگست ۲۰۲۵ء نائیجیریا کی نو ریاستوں اور ریجنز میں کامیابی کے ساتھ ریجنل اجتماعات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس سال کے اجتماع کا موضوع ’’میرا ایمان، میری شناخت‘‘ تھا۔ ان اجتماعات پر کُل حاضری دو ہزار ۹۳؍تھی۔ دوران اجتماعات تمام شاملین نے سورت ابراہیم کی آیات ۳۳؍تا۴۰؍حفظ کیں۔ ان اجتماعات کا ایک اور نمایاں پہلو تعلیمی و تربیتی کلاسوں کا انعقاد تھا جن میں تمام شرکاء کو مبلغین اور معلمین نے نصاب کے مطابق مختلف موضوعات پڑھائے۔ مورخہ ۷؍اگست بروز جمعرات ایک مرکزی امتحان بھی لیا گیا۔ اسی دوران اطفال کو مختلف مقامات کی سیر کروائی گئی اور ایک مثالی وقار عمل بھی سرانجام دیا گیا جس دوران اطفال نے سڑکوں اور علاقے کے منتخب مقامات کی صفائی کی۔ اس موقع پر جماعت احمدیہ کا ماٹو ’’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں‘‘ نمایاں طور پر آویزاں تھا۔ ہر ایک مقام پر اختتامی اجلاس میں مقامی معزز احمدی و غیر احمدی مہمانان نے بھی شرکت کی۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے اطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے اور دعا ہوئی۔ اللہ تعالیٰ تمام اطفال کے علم و فہم میں برکت ڈالے اور انہیں جماعت احمدیہ اور ملک کے لیے نافع وجود بنائے۔ آمین (رپورٹ : سید اطہر محمود۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ساؤتھ ویسٹرن اونٹاریو، کینیڈا میں جلسہ یوم خلافت کا بابرکت انعقاد