https://youtu.be/yKAdq9Es630 ٭… قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطین و اسرائیل تنازعے سے جڑے تمام فریق تحمل سے کام لیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے ۷۲؍گھنٹوں میں فلسطین، لبنان، شام، تیونس، قطر اور یمن سمیت چھ ممالک میں حملے کیے ہیں۔ ٭… اسرائیل کے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الجوف صوبے پر حملے میں ۳۵؍افراد جاں بحق ہوگئے۔ یمن کی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں ۱۳۱؍افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الجوف گورنریٹ میں فضائی حملے کیے۔ یہ حملے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے راہنماؤں کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں۔اسرائیلی حملوں کے بعد حوثیوں کا اسرائیل پر جوابی راکٹ حملہ، اسرائیل یمن پر حملوں میں تیزی لے آیا ہے اور حال ہی میں حوثیوں کے وزیر اعظم کو بھی ہلاک کر چکا ہے۔حوثی صدر مہدی المشاط نے اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں مزید حملوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہمیشہ الرٹ رہنا ہوگا کیونکہ ردعمل یقینی ہے۔ ٭… ترکی کے وزارت خارجہ کے بیان میں قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل جنگ ختم کرنے کے کسی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ٭…٭…٭