نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں اعلانات ولادت ٭…سیف الرحمٰن صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ ۲۳؍اگست ۲۰۲۵ء کو بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نومولود کو ازراہ شفقت وقف نو کی بابرکت تحریک میں قبول فرماتے ہوئے عائشہ سیف نام عطا فرمایا ہے۔ نومولود، عبدالستار صاحب کی پوتی جبکہ منیر احمد صابر صاحب کی نواسی ہے۔ ٭…منیب احمد صاحب سابق اکاؤنٹنٹ/آفس انچارج دفتر مجلس نصرت جہاں ربوہ حال مقیم Wertheim جماعت Aschaffenburg جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ۱۲؍ ربیع الاول بروز جمعرات بمطابق ۴؍ستمبر ۲۰۲۵ء دوسری بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت تحریک وقف نو میں قبول فرماتے ہوئے منہا احمد نام کی منظوری عطا فرمائی ہے۔ نومولود، منیر احمد صاحب آف کرونڈی سندھ/دارالصدر غربی لطیف ربوہ حال مقیم Putney Heath Jamat یوکے کی پوتی جبکہ رفیق احمد راجپوت صاحب آف جماعت مغل آباد راولپنڈی حال مقیم Wertheim کی نواسی ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام نومولودگان کو نیک، صالح اور خادم دین بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا فرمائے۔ آمین ٭…٭…٭