حضرت عائشہؓ کا بیان ہے کہ ایک رات مَیں اپنی باری میں حضور ﷺ کو بستر پر نہ پا کر پریشان ہوئی۔ اندھیرے میں ادھر اُدھر ہاتھ مارا تو آپؐ کو سجدہ میں یہ دُعا کرتے پایا: اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ مَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ (مسلم کتاب الصلوٰۃ باب الدعاء في السجود) ترجمہ: اے اللہ! میرے پوشیدہ اور ظاہر (سب گناہ) مجھے معاف فرمادے ۔ (خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۶۲)