مکرم چودھری مبارک احمد صاحب صدر جماعت احمدیہ لندن ساؤتھ، ویسٹرن اونٹاریو تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجد بیت الرشید، لندن ساؤتھ ویسٹرن اونٹاریو، کینیڈا میں مورخہ ۳۱؍مئی ۲۰۲۵ء کو جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی مکرم سہیل مبارک شر ما صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا تھے۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز شام سات بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’آیت استخلاف کے حوالے سے خلافت احمدیہ کی برکات‘‘ از مکرم ناصر احمد بٹ صاحب اور ’’خلافت خامسہ کے بارے میں حضرت مسیح موعودؑ کے رؤیا و کشوف اور انتخاب خلافت سے قبل احباب جماعت کی نیک خوابیں‘‘ از مہمان خصوصی ۔ تقاریر کے بعد مہمان خصوصی نے احباب جماعت کے سوالات کے جواب دیے۔ دعا کے بعد نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ جلسہ کے بعد عشائیہ سے تمام شاملین کی تواضع کی گئی۔ اس جلسہ کی کُل حاضری ۳۶۰؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ:ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: لجنہ اماء اللہ جرمنی کے تینتالیسویں سالانہ نیشنل اجتماع ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد