محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ برکینافاسو کے تحت مختلف ریجنزکے درمیان باہمی اخوت، بھائی چارہ بڑھانے اور leafletingکے ذریعے اسلام احمدیت کا پیغام پھیلانے کے ليے سائیکل سفرکا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہونے والے دوسرے ایڈیشن میںمورخہ ۱۵و۱۶؍فروری ۲۰۲۵ء کوبرکینافاسو کے ریجن تنکو ڈوگو(Tenkodogo)کے خدام نے سائیکلوں پر ہمسایہ جماعتی ریجن کوپیلا(Koupela)کا سفر کیاجو کہ ۴۵؍کلومیٹر پر محیط تھا۔ اس دو روزہ پروگرام میں دوران سفر leafletingکے علاوہ باجماعت نماز تہجد، تبلیغی و تربیتی نشست، ورزشی سرگرمیاں اور مختلف حکومتی اور مقامی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا انتظام کیا گیا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک مقامی سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے بھرپور طریقے سے ان سارے پروگرامزکی کوریج کی اوراس طرح مجلس خدام الاحمدیہ کی اس کاوش کے نتیجے میں اسلا م احمدیت کا حقیقی اورمثبت پیغام ہزاروں لوگوں تک پہنچانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ:سید حماد رضا پیرزادہ۔ مبلغ سلسلہ کوپیلا، برکینافاسو)