حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:’’دنیا میں صرف دو زندگییں قابل تعریف ہیں۔ (۱) ایک وہ زندگی جو خود خدائے حیّ قیوم مبدء فیض کی زندگی ہے (۲) دوسری وہ زندگی جو فیض بخش اور خدانما ہو۔ سو آؤ ہم دکھاتے ہیں کہ وہ زندگی صرف ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہے۔ جس پر ہرایک زمانہ میں آسمان گواہی دیتا رہا ہے اور اب بھی دیتا ہے۔ اور یاد رکھو کہ جس میں فیّاضانہ زندگی نہیں وہ مُردہ ہے نہ زندہ۔‘‘(تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵صفحہ ۱۴۰) (مرسلہ:طارق احمد مرزا۔آسٹریلیا)