(منظوم کلام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) اے محمدؐ! اے حبیبِ کردگار!میں ترا عاشق، ترا دلدادہ ہوں گو ہیں قالب دو مگر ہے جان ایککیوں نہ ہو ایسا کہ خادم زادہ ہوں اے مرے پیارے! سہارا دو مجھےبیکس و بے بس ہوں خاک اُفتادہ ہوں جنتِ فردوس سے آیا ہوں میںتشنہ لب آئیں کہ جامِ بادہ ہوں میری اُلفت بڑھ کے ہر اُلفت سے ہےتیری رہ میں مرنے پر آمادہ ہوں (اخبار الفضل جلد ۱۲۔ ۱۶ جولائی ۱۹۵۸ء بحوالہ کلام محمود صفحہ۲۷۶) مزید پڑھیں:محمدؐ پر ہماری جاں فدا ہے