سلام تو وہ ہے جو خداتعالیٰ کی طرف سے ہو۔ خداتعالیٰ کا سلام وہ ہے جس نے ابراہیم ؑکو آگ سے سلامت رکھا۔ جس کو خدا کی طرف سے سلام نہ ہو بندے اس پر ہزار سلام کریں، اس کے واسطے کسی کام نہیں آ سکتے۔ (ملفوظات جلد ۵صفحہ۲۴۴۔ ایڈیشن ۱۹۸۸ء) سَلَامٌ عَلَیْکَ یَآ اِبْرَاہِیْمُ اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ ذُوْ عَقْلٍ مَّتِیْنٍتیرے پر سلام ہے اے ابراہیم! تو آج ہمارے نزدیک صاحبِ مرتبہ اور امانت دار اور قوی العقل ہے۔ (تذکرہ صفحہ۸۲۔ ایڈیشن چہارم) وَنَظَرْنَٓا اِلَیْکَ وَقُلْنَا یَا نَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّسَلَامًا عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ اور ہم نے تیری طرف نظر کی اور کہا کہ اے آگ جو فتنہ کی آگ قوم کی طرف سے ہے اس ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی ہو جا۔ (تذکرہ صفحہ ۳۹، ۴۰۔ ایڈیشن چہارم) سَلَامٌ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ۔ صَافَیْنَاہُ وَنَجَّیْنَاہُ مِنَ الْغَمِّ۔ تَفَرَّدْنَا بِذٰلِکَ فَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاھِیْمَ مُصَلًّی ابراہیم پر سلام۔ ہم نے اس کو خالص کیا اور غم سے نجات دی۔ ہم نے ہی یہ کام کیا۔ سو تم ابراہیم کے نقش قدم پر چلو۔ (تذکرہ صفحہ ۸۵۔ ایڈیشن چہارم) نِشاں کو دیکھ کر اِنکار کب تک پیش جائے گا ارے اِک اور جھوٹوں پر قیامت آنے والی ہے یہ کیا عادت ہے کیوں سچی گواہی کو چُھپاتا ہے تِری اِک روز اے گستاخ شامت آنے والی ہے ترے مکروں سے اَے جاہل مرا نقصاں نہیں ہرگز کہ یہ جاں آگ میں پڑ کر سلامت آنے والی ہے (تتمہ حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ۵۹۵) مزید پڑھیں: الْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ یعنی وہ خدا بادشاہ ہے جس پر کوئی داغ عیب نہیں